مو لا بخش چا نڈیو کی شر مین عبیدکو مبارکباد

مو لا بخش چا نڈیو کی شر مین عبیدکو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے اطلاعات مولابخش چانڈیو نے شرمین عبید چنائے کو دوسری مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہو ں نے کہا ہے کہ شر مین عبید قوم کی ہونہار اور عظیم بیٹی ہے جس نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔شر مین عبید نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں، محنت اور لگن سے بڑے بڑے کام سرانجام دیے جا سکتے ہیں۔پوری قوم اس عظیم بیٹی کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر