انسانیت کی خدمت سے فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتاہے،عبدالجمیل

انسانیت کی خدمت سے فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتاہے،عبدالجمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ معاشرے سے انسانیت ناپید ہوتی جارہی ہے جھوٹ مکروفریب اور قتل و غارت گری نے انسانی معاشرے کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ایسے میں لوگوں میں انسانیت سے محبت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی ضرورت ہے انسانیت کی خدمت کے ذریعے ہی بہترین فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ بلڈڈونرزسوسائٹی کراچی کے تحت حسینی چورنگی لانڈھی شرقی میں لگائے گئے بلڈڈونیشن کیمپ کے دورے کے موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔