آئی جی سندھ سے کامن ٹریننگ پروگرام کے وفد کی ملاقات
کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے سینٹرل پولیس آفس میں کامن ٹریننگ پروگرام کے 43 ویں بیچ پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر اسپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ،کے ایڈیشنل آئی جیز کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ ، اے آئی جی آپریشنز سندھ و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے وفد کو آئی جی سندھ نے پولیس کے تمام شعبوں کی جانب سے قیام امن ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سمیت کمیونٹی پولیسنگ اقدامات تھانوں کی سطح پر مفاد عامہ اور انسداد جرائم کے حوالے سے کئے جانیوالے تمام تر اقدامات سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا ۔اس موقع پر وفد کو سندھ پولیس کے پاس دستیاب وسائل ، افرادی قوت اور انتظامی امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔