ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے کیخلاف ملتان اور نواحی اضلاع میں مذہبی جماعتوں کے مظاہرے،ریلیاں،مذمتی اجلاس،تاجروں کی ہڑتال

ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے کیخلاف ملتان اور نواحی اضلاع میں مذہبی ...

ملتان،خانیوال،جہانیاں،میاں چنوں،ٹھٹھہ صادق آباد،وہاڑی،گڑھاموڑ،بورے والا،کوٹ ادو،دائرہ دین پناہ،علی پور،کہروڑ پکا،لودھراں،دنیا پور،دنوٹ،جام پور،حاصل پور،صادق آباد،فتح پور،احمد پور شرقیہ،منکیرہ،جھوک اترا،ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر،کامرس رپورٹر،نمائندگان)ملک بھر کی طرح ملتان اور نواحی علاقوں میں ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے،ریلیاں،مذمتی اجلاس منعقد کیے گئے۔مظاہرین کی جانب سے ٹریفک جام کرنے کی کوششیں،پولیس نے امن و امان برقرار رکھا،کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔ملتان سے سٹی رپورٹر ،کامرس رپورٹر کے مطابق جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام چوک رشید آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جے یو آئی،نظام مصطفیٰ پارٹی،جمیعت اہلسنت،متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی،جامعہ انوار العلوم نیو ملتان کی جانب سے ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف قرار داد مذمت منظور کی گئی۔انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ گلی سبزی والی بیرون دہلی گیٹ کے زیر اہمتام اور پاور لومز ورکرز یونین کےء زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جے یو آئی یوتھ پنجاب،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام مذمتی اجلاسوں میں علماء اور مقررین نے حکومتی اقدامات کی سخت مخالفت کی۔جماعت اسلامی آج چوک حسین آگاہی میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرے گی۔جمیعت اہلحدیث ضلع ملتان،تحفظ ناموس رسالت کے زیر اہتمام ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف حسین آگاہی میں مظاہرہ ہوا۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان،جہانیاں سے تحصیل رپورٹر،میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان،ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار،وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار،گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر اور بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق سنی تحریک ،انجمن طلباء اسلام،نورالقرآن انٹرنیشنل،انجمن رضائے مصطفیٰ،انجمن نوجوانان اسلام،مصطفائی تحریک،جماعت اسلامی وہاڑی کے فیصل مسجد فیصل ٹاؤن،انجمن تاجران گڑھا موڑ کے زیر اہتمام ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر ، دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار ، نمائندہ خصوسی ، علی پور سے نمائندہ پاکستان ، کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر ، لودھراں سے نمائندہ پاکستان ، کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر ، دنیا پور سے نامہ نگار ، دھنوٹ سے نامہ نگار ، جام پور سے نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی ، حاصل پور سے نامہ نگار ، سپیشل رپورٹر ، نمائندہ پاکستان ، صادق آباد سے تحصیل رپورٹر ، فتح پور سے سٹی رپورٹر ، احمد پور شرقیہ سے نامہ نگار ، منکیرہ سے نامہ نگار ، جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان ، ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جے یو پی ، مدرسہ غوثیہ کہروڑ پکا ، میلاد کمیٹی ، بزم سعید ، تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ممتاز حسین قادری کی پھانسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی ، پولیس کی جانب سے شہروں میں خصوصی گشت کیا گیا اور امن وامان کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ اول