وزیر اعظم نے ڈی جی انٹیلی جنس بیورو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کر دی

وزیر اعظم نے ڈی جی انٹیلی جنس بیورو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کر دی

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کر دی ہے ۔ آفتاب سلطان 2011میں بھی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو رہ چکے ہیں ۔ آفتاب سلطان کو جون 2013میں دوبارہ ڈی جی آئی بی کے عہدے پر فائز کیا گیا ۔ 2015میں آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی گئی ۔ ان کی مدت ملازمت 2 اپریل 2016کو ختم ہو رہی تھی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں مزید دو سال کی توسیع دے دی ہے ۔ آفتاب سلطان انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ اول