نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو توصیفی اسناد دیئے گئے

نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو توصیفی اسناد دیئے گئے

پشاور(کرائمز رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر خان درانی نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ افراد بالخصوص اغوا کاروں اور بھتہ خوروں کے خلاف بہترین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دو ایس پیز کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے چھ مہینوں کے دوران فرائض کی ادائیگی کے دوران قانون کو مختلف نوعیت کے جرائم میں مطلوب افراد بالخصوص بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کے خلاف ایس پی امجد خان اور ایس پی نثار خان کی بہترین کارکردگی کو فورس کے دیگر اہلکاروں کے لئے مثالی اورقابل تقلید قرار دیا گیا آئی جی پی نے دونوں ایس پیز کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں دونوں ایس پیز کو پیشہ وارانہ فرائض کے ادائیگی کے دوران ہر قسم کے جرائم میں مطلوب افراد بالخصوص بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کے خلاف بہترین نمایاں کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا ۔انہوں نے دونوں پولیس آفسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پولیس فورس کے لئے قیمتی اثاثہ قرار دیا اور ان کی سربراہی میں قانون کو مطلوب افراد کے خلاف مزید کامیابیاں کامرانیاں حاصل کرنے کی اُمید ظاہر کی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر