چھوٹا لاہور ،بین الصوبائی کارلفٹر گروہ گرفتار ،مسروقہ گاڑیاں برآمد

چھوٹا لاہور ،بین الصوبائی کارلفٹر گروہ گرفتار ،مسروقہ گاڑیاں برآمد

چھوٹا لاہور(تحصیل رپورٹر) صوابی ٗ سرکاری اہلکاروں کی روپ میں بین الصوبائی دغاباز،جعلساز وکارلفٹر گروہ کو گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئیں 10 کاریں بمعہ جعلی دستاویزات و سرکاری نمبر پیلٹس برآمد، مزید انکشافات متوقع،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی جاوید خان نے پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران میڈیا کو بتایا ہے کہ انہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ کارلفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں مختلف تھانوں کو مطلوب 2 مجرمان اشتہاری جعلی سرکاری نمبر پلیٹ کی کارنمبرکوہاٹA-1393 کیذریعے صوابی سے بغرض مزید واردات کے پنجاب داخل ہونے والے ہیں جس پر ڈی پی او جاویداقبال خان نے ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ زیدہ اصغر خان، اے ایس آئی اکمل خان اوراے ایس آئی نعیم خان پر مشتمل ٹیم فوری تشکیل دیدیا جس دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جہانگیرہ صوابی روڈبمقام شاہ منصور مدرسہ ناکہ بندی کی اس دوران مذکورہ سرکاری نمبرپلیٹ کی کارکو بڑی مہارت سے رکوانے کے بعد ملزمان اسرار ولد نورداد سکنہ کالوڈھیر(صوابی) اور سبزعلی ولد محبت خان سکنہ ڈاگئی(صوابی)نے اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کی جبکہ پولیس کی جانب سے طلب کرنے پرملزمان گاڑی کی بابت کوئی کاغذات پیش نہ کرسکے پولیس نے فوری حراست میں لیکر مزید پوچھ گچھ شروع کی جسکے نتیجہ میں ملزمان نے سارے راز اُگھل دیئے جسکے بعد ملزمان کے قبضہ سے مزید 9 کاریںLXG-1761 ،DMR-1925 ، BA-2529 ، LEA-87، MNN-2511 ، SB-1652 ، LXG-1761 ، جبکہ 2 گاڑیاں بغیرجسٹریشن نمبر کے برآمد ہوئیں جسکے علاوہ ملزمان کے قبضہ سے کئی جعلی سرکاری نمبر پلیٹس،35 ہزار روپے نقدی، گاڑیوں کے جعلی رجسٹریشن بکس ،متعدد اہم سرکاری محکموں کی جعلی مہریں، اور کئی اہم جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔دریں اثنا مخبرکی اطلاع پر پولیس تھانہ زیدنے ایک گھر پردوران چھاپہ زنی کے مسماۃ حامدہ زوجہ ڈیرانے سکنہ الہ داد خیل مرغز (صوابی) کے قبضہ سے 2 ہزار گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 1034 گرام ہیروئن ایک پستول بمعہ 6 عددکارتوس کے برآمدکرکے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا ڈی پی او صوابی نے پولیس کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کاروائیوں میں شامل اہلکاروں کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر