ضلعی انتظامیہ پر اپنی مرضی کے کام کروانے کے لئے سیاسی دباو کے خلا ف تیمرگرہ میں مظا ہر ہ
تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ )جما عت اسلا می کی جانب سے مبینہ طور پر سر کاری ادار وں میں مداخلت اور ضلعی انتظامیہ پر اپنی مرضی کے کام کروانے کے لئے سیاسی دباو کے خلا ف تیمرگرہ میں مظا ہر ہ ،ڈپٹی کمشنر کے تمام اقدامات کی تا ئید اور مکمل تعاو ن کا اعلان ۔ ا علاقہ غاڑہ کے مشران اور منتخب بلدیاتی ممبران نے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عرفان اللہ وزیر کی حق میں اور جماعت اسلامی کی جانب سے کار سرکار میں مبینہ مداخلت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔علاقہ غاڑہ کے دیہات خیمہ،کنڈرو بالا، کنڈرو پائین،ملک آباد ،مرزا آباد ، انڈھیرے اور مانوگے کے سینکڑوں افرادبلامبٹ میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور جلوس کی شکل میں بلامبٹ سے شہید چوک تیمرگرہ تک پیدل مارچ کیا۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ کی حق میں اور کار سرکار میں مداخلت پر خلاف نعرے درج کئے گئے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ویلج کونسل ملک آباد کے ناظم ملک نواب عالم ، نائب ناظم ملک علی بخت ، جنرل کونسلر ملک اسلم پرویز، ویلج کونسل خیمہ کنڈرو کے ناظم ملک اکرام الدین،ویلج کونسل انڈھیری کے منتخب جنرل کونسلرز ملک سوال محمد،ملک بخت منیر اور علاقہ مشران ملک بختور جان اور ملک فاروق اقبال نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری سے پرزور مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کیا جائیں کیونکہ جماعت اسلامی ضلعی انتظامیہ سے اپنی مرضی کے کام کرانا چاہتی ہے جس سے موجودہ ضلعی انتظامیہ نے صاف انکار کردیا ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر جماعت اسلامی نے غاصبوں کا ساتھ نہ چھوڑا اور کار سرکار میں مداخلت سے باز نہیں آئی تو علاقہ غاڑہ کے ہزاروں مکین جماعت اسلامی کے خلاف بھر پورتحریک شروع کریگی اور اس کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیگی۔