بٹ خیلہ ،گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ،ساتھی زخمی
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ بازار میں ڈائناگاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوارجاں بحق جبکہ ساتھی شدیدزخمی۔ مالاکنڈلیویز نے گاڑی کوقبضے میں لیکرڈرائیورکوگرفتارکرکے حوالات میں بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بٹ خیلہ بازارمیں شیل پمپ کے قریب ایک ڈائناگاڑی جوڈرائیوراجنورخان ولداللہ خودسکنہ خیبرایجنسی چلارہاتھامخالف سمت سے انے والے موٹرسائیکل سواروں کوکچل ڈالاجس پرسوارایک نوجوان سجادولدروزی خان مرحوم سکنہ صبرشاہ جاں بحق جبکہ خادم حسین ولدشیرحیات شدیدزخمی ہوگئے وہ بٹ خیلہ ہسپتال سے پشاورمنتقل کردیاتھانہ بٹ خیلہ نے گاڑی کوقبضے میں لیکرڈرائیورکوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیامتوفی سجاد کومیاں سلطان بابا کے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔