تحقیق میں پوزیشن حاصل کرنا ملاکنڈ یونیورسٹی کیلئے اعزاز ہے :پروفیسر جوہر علی

تحقیق میں پوزیشن حاصل کرنا ملاکنڈ یونیورسٹی کیلئے اعزاز ہے :پروفیسر جوہر علی

چکدرہ ( نمایندہ پاکستان ) ملاکنڈ یونیورسٹی کے اساتذہ ملک بھر اور صوبے کے سطح پر تحقیق میں پوزیشن حاصل کرنا یونیورسٹی کے لئے اعزاز ہے۔ جس پر یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ ، طلباء و طالبات کو فخر ہے۔ ان تحقیقی کاموں کی وجہ سے ملاکنڈ یونیورسٹی بہت جلد منفرد مقام حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے یونیورسٹی کے مختلف تدریسی شعبہ جات کے پروفیسرز کی اپنے شعبے میں ریسرچ پراڈکٹویٹی ایوارڈ پانے والے پروفیسرز جن میں فزکس کے معروف سائنٹسٹ قومی ایوارڈیافتہ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر عالم زییب خان کو پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے بہترین ریسرچ پراڈکٹیویٹی ایوارڈز دئیے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ان تحقیقی ایوارڈز کو ملاکنڈ یونیورسٹی کے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات ایک بہتر مسقتبل کی طرف خوش گوار سفر کا آغاز ہے ، خاتمہ نہیں۔ انہوں نے ایوارڈز پانے والے تمام فیکلٹی ممبرز پر زور دیا کہ وہ بہتر سے بہتر کی تلاش میں یہ سفر جاری رکھیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے اساتذہ ، طلباء و طالبات نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء اور دنیا کی سطح پر ملاکنڈ یونیورسٹی کا نام روشن کریں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر