ڈسٹرکٹ کونسل کوھاٹ کے ملازمین پھر تنخواہوں سے محروم
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ کونسل کوھاٹ کے ملازمین پھر تنخواہوں سے محروم‘ 6 ماہ قبل بجلی اور ٹیلیفون کے بلز بھی جمع نہ کروائے جا سکے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل کوھاٹ کے 30 ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے پھر تنخواہیں نہ مل سکیں اس سے پہلے بھی چار ماہ تک تنخواہیں نہ ہونے کے باعث ملازمین احتجاج کر چکے ہیں ڈسٹرکٹ کونسل کے اہلکاروں نے بتایا کہ نئے نظام کی وجہ سے وہ سخت پریشانی کا شکار ہیں ایک ملازم نے بتایا کہ تنخواہیں نہ ہونے کے باعث وہ بچوں کی سکول فیس جمع نہیں کروا سکے اب ان کے بچوں کو سکول کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں مل رہی اس کے علاوہ گزشتہ دو ماہ سے بجلی اور گیس کے بلز بھی جمع نہیں ہو سکے ان ملازمین نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے ڈسٹرکٹ کونسل کوھاٹ کا بجٹ نہ ہونے کے باعث بجلی اور ٹیلیفون کے بلز کی ادائیگی بھی نہیں ہو سکی جو نیا پاکستان بنانے کے دعوے رکھنے والی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔