سکیورٹی خدشات، ریڈ زون، امریکی سفارت خانے کے راستے کنٹینرز سے سیل

سکیورٹی خدشات، ریڈ زون، امریکی سفارت خانے کے راستے کنٹینرز سے سیل

اسلام آباد (وحید ڈوگر سے )ممتاز قادری کی پھانسی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون کو امریکن سفارت خانے کے راستے کنٹینرزسے سیل کر دیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلیمان تاثیر کے قتل میں سزا پانے والے ملزم ممتاز قادری کی آج نمازجنازہ کے بعد ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے کنٹینرزلگا کر جڑواں شہروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا اس حوالے سے پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی راستوں دیگر شہروں سے جنازے میں شرکت کیلئے آنے والوں کو روکنے کیلئے حکمت عملی بھی تشکیل دے دی گئی اس حوالے سے ذرائع کا مذید کہناتھا جڑواں شہروں کے داخلی راستوں کو سیل کرنے کے لئے رات گئے کنٹینروں کی پکڑ دھکڑشروع کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرنے کیلئے ماضی کی طرح امریکن ایمبیسی سے کنٹینرز اور کرین لے کر ریڈ زون کو سیل کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس حوالے سے پولیس کے ذمہ دار افسر نے نام نہ ظاہر کر نے کی شرط پر بتایا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے پاس کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامات کے حوالے سے اپنی کوئی مشینری نہیں اس لئے ہر بار امریکن سفارت خانے سے مفت کنٹینرز اور کرین لی جاتی ہے شہر کو سیل کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلے کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اسلام آباد عبدالستار کا کہناتھا کہ اسلام آباد کو سیل کر نے کے حوالے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جب بھی کوئی فیصلہ ہو گا آگا ہ کیا جائے گا دوسری طرف پولیس ترجمان حاجی نعیم کا کہناتھا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر کو سیل کرنے کے حوالے حکمت عملی تشکیل دی گئی ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ریڈزون کو سیل کرنے کیلئے امریکن سفارت خانے سے کنٹینرز اور کرین بھی حاصل کر لی گئی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ اول