سٹی سکول جونیئر برانچ مردان میں اوپن ڈے کا انعقاد

سٹی سکول جونیئر برانچ مردان میں اوپن ڈے کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ)سٹی سکول جونیئر برانچ مردان میں اوپن ڈے کا انعقاد کیا گیاجس میں سکول کے بچوں اور بچیون نے بھرپور حصہ لیاسکول انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں بچوں نے مختلف سرگرمیوں جن میں مصوری ،کاشتکاری، پورٹریٹ بنانا، کھیل کود شامل ہیں میں بھرپور حصہ لیا او راپنی تخلیقی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا اس موقع پر بچوں کے والدین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی سکول کی ہیڈمسٹریس فرخ افتخار کاکہناتھاکہ ان کا ادارہ کوالٹی ایجوکیشن کے فروع کے لئے کام کررہاہے اور ملک میں شر ح خواندگی بڑھانے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ تعلیم ہی موجودہ مسائل سے نکالنے میں مدد دے گی فرخ افتخار نے کہا کہ سٹی سکول میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ بچوں کی تخلیقی صلاحتیوں کو اجاگر کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ ادارے میں فرینڈلی ایجوکیشن سسٹم ہے رٹہ کی بجائے عملی طورپر علم کی روشنی سے طلباء وطالبات کو منور کیاجارہاہے ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے البتہ انہیں صحیح رہنمائی اور اچھے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے سٹی سکول کی ہیڈمسٹریس نے کہاکہ والدین کو چاہے کہ وہ اپنے بچوں کو صرف تعلیمی اداروں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں بلکہ انہیں گھر میں کتاب کے ساتھ منسلک رکھیں فرخ افتخار نے کہاکہ ہمارا ادارہ ملک کابااعتماد ادارہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے مشکورہیں کہ والدین اور شہریوں کے اعتماد ہمیں حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس داخلوں کے لئے سیٹیں کم پڑجاتی ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے سکول میں وقتا فوقتا اس قسم کی سرگرمیاں جاری وساری رہتی ہیں جن کا مقصد بچوں کو عملی زندگی کے لئے تیار کرناہے