پاکستان چوک کا نام تبدیل کر کے ختم نبوت اور مقام چوک کو شہیدبے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پاکستان چوک کا نام تبدیل کر کے ختم نبوت اور مقام چوک کو شہیدبے نظیر بھٹو کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ)قائمقام ضلعی ناظم حاجی اسد علی کشمیری نے اپنی خصوصی اختیارات کے تحت پاکستان چوک کا نام تبدیل کر کے ختم نبوت اور مقام چوک کو شہیدبے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس امر کا اعلان انہوں نے عوام کے دیرینہ مطالبات کے تحت کیا ہے اور انہوں نے حکام کو ان احکامات پرجلد از جلد عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت دونوں چوکوں کی کشادگی کے لئے فنڈ ز بھی مختص کر ئے گی جس سے ٹریفک کی روانی میں بہتر ی آئے گی ۔