ڈیرہ ،خواتین کے تنازعہ پر نوجوان قتل ،مقدمہ درج

ڈیرہ ،خواتین کے تنازعہ پر نوجوان قتل ،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)یارک کے گاؤں گرہ رحمان میں خواتین کے تنازعے پرچارافرادنے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوقتل کردیا‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں گاؤں گرہ رحمان میں گٹہ کرم الٰہی کے قریب بلال ولدحبیب اللہ‘فرمان ولدفیض اللہ‘ احمد ولد عزیز اورلیاقت ولدہاشم بلوچ سکنائے گرہ رحمان نے اپنے اپنے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے محمدامیربلوچ ولداللہ ڈتہ سکنہ گرہ رحمان کوقتل کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ یارک میں مقتول کے بھائی نے اس واقعہ کی دعویداری چارافرادپرقتل کی دفعہ کے تحت درج کرادی ہے۔