پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اداروں کے کمپیوٹرز پر” انڈین گرل“ نامی وائرس کا خطر ناک حملہ

پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اداروں کے کمپیوٹرز پر” انڈین گرل“ نامی وائرس کا خطر ...
پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اداروں کے کمپیوٹرز پر” انڈین گرل“ نامی وائرس کا خطر ناک حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن)”انڈین گرل “نامی کمپیوٹر وائرس نے ملکی تاریخ کا خطرناک حملہ کر دیا۔10لاکھ سے زائد کمپیوٹرکی ہارڈ ڈسک بے کار ہونے کا خدشہ،پنجاب اسمبلی،گورنر ہاﺅس ،حسا س اداروں،چیمبر آف کامرس، پرل کانٹی نینٹل ہوٹل سمیت درجنوں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے کمپیوٹرز میں زیر استعمال انتہائی قیمتی ڈیٹا آخری سانسیں لینے لگا۔ گزشتہ ہفتے انڈیا یا امریکہ سے آنے والی ای میلز کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے اس وائرس کا نام ”انڈین گرل“ جو 55سیکنڈ ویڈیو فائل کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے تاہم جس کمپیوٹر میں منتقل ہوتا ہے ا س کی ہارڈ ڈسک میں ونڈو فائلز کا سب سے پہلے متاثر کرتا ہے جو ونڈو کی دوبارہ بحالی سے بھی ختم نہیں ہوتا۔

 ‫روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔‬‎

آئی ٹی ماہرین کے مطابق ای میلز کے ذریعے پھیلنے والا یہ وائرس ملکی تاریخ کا خطرناک ترین وائرس ہے جو کمپیوٹر ہارڈ ڈسک کو مکمل فارمیٹ کرنے سے بھی اپنے قدم جمائے رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق ”انڈین گرل“ نامی وائرس سے چھٹکارا پانے کے لئے غیر ضروری ای میلز کو فورا ختم کر دیا جائے جبکہ غیر سکین و تصدیق شدہ USB استعمال نہ کرنے سے ہی آپ اپنے قیمتی ڈیٹا کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

مزید :

لاہور -