موٹروے پر 10 گاڑیاں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق، پینتالیس زخمی

موٹروے پر 10 گاڑیاں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق، پینتالیس زخمی
موٹروے پر 10 گاڑیاں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق، پینتالیس زخمی

  

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پر شدید دھند کے باعث 10 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 45 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان موٹروے کے مطابق سردیوں کا موسم ختم ہوچکا ہے اور ملک کے میدانی علاقوں میں کڑی دھوپ نکلی ہوئی ہے تاہم موٹروے پر کہیں کہیں دھند ہے ، کالا شاہ کاکو کے قریب لاہور سے اسلام آباد جانے والے گاڑیوں کو اچانک ہی دھند کا سامنا کرنا پڑا اور اس حوالے سے موٹروے پولیس کو بھی اندازہ نہیں تھا۔ دھند کے باعث یکے بعد دیگرےلاہور سے اسلام آباد موٹروے پر کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے قریب 7 کاریں، 2 بسیں اور ایک کوسٹر ٹکراگئی جس سے ایک کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہیں جنہیں کالا شاہ کاکو اور شیخوپورہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق موٹروے پر 50 سے زائد گاڑیاں ٹکرائی ہیں ، رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں پچک گئی ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں میں موجود لوگ اندر ہی پھنس کر رہ گئے ہیں جنہیں گاڑیاں کاٹ کر نکالا جارہا ہے۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق حادثہ موٹروے پولیس کی گاڑیوں کیلئے بنائے کٹ کی وجہ سے پیش آیا ۔ موٹروے پولیس کی گاڑیوں کیلئے بنائے گئے کٹ سے ایک منی ٹرک نے مڑنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی ایک بس کی ٹکر ہوگئی جس کے بعد دھند کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی 25 بسیں ایک دوسری سے ٹکراگئیں۔

مزید : شیخوپورہ