سیالکوٹ ایئر پورٹ پر مسافر سے پونے 4کروڑ کی غیر ملکی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار

سیالکوٹ ایئر پورٹ پر مسافر سے پونے 4کروڑ کی غیر ملکی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار
سیالکوٹ ایئر پورٹ پر مسافر سے پونے 4کروڑ کی غیر ملکی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے حکام نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر مسافر سے پونے 4 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے سامان سے1لاکھ 80 ہزار یورو،5 لاکھ 80 پزار درہم برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم عرفان الطاف کوآف لوڈکرکے حر است میں لے لیاگیا۔ ملزم کی نشاندہی پر2ساتھی عمران خان اورعدنان خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید : سیالکوٹ