ڈیزل اور پٹرول پر ٹیکسز کی مد میں 42 ارب روپے کی آمدن متوقع

ڈیزل اور پٹرول پر ٹیکسز کی مد میں 42 ارب روپے کی آمدن متوقع
ڈیزل اور پٹرول پر ٹیکسز کی مد میں 42 ارب روپے کی آمدن متوقع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ حکومت کو ڈیزل اور پٹرول پر سیلز ٹیکس کی مد میں 42 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فی لٹر ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی مد میں 29 روپے 57 پیسے اور 8 روپے لیوی وصول کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں حکومت کو ڈیزل سے 27 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ علاوہ ازیں حکومت کو فی لٹر پٹرول پر 14 روپے 48 پیسے سیلز ٹیکس اور 10 روپے پٹرولیم لیوی وصول ہوگی جس سے مارچ میں حکومت کو 15ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں