ٹبہ سلطان پور،مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

ٹبہ سلطان پور،مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی، ...
ٹبہ سلطان پور،مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

  

وہاڑی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان روڈ پر ٹبہ سلطان پور کے قریب اڈہ غلام حسین پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اظہار افسوس کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس وہاڑی سے ملتان جارہی تھی اور راستے میں اڈا غلام حسین پر مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں بس الٹ گئی جس کی وجہ سے بس میں موجود مسافروں کو سخت چوٹیں آئیں ۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی اور ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے 8 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے باعث آئل ٹینکر سے تیل نکل کر سڑک پر دور دور تک پھیل گیا ہے جس میں کسی بھی وقت آگ لگنے کا خدشہ ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔

مزید : وہاڑی