ممتاز قادری کو پھانسی دینے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار مذمت

ممتاز قادری کو پھانسی دینے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار مذمت
ممتاز قادری کو پھانسی دینے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار مذمت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ویب ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ممتاز قادری کو پھانسی دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان تاثیر کے قتل پر انصاف فراہم کرنے کے لئے پھانسی کوئی راہ نہیں تھی۔ گزشتہ روز جاری بیان میں اے آئی نے کہا کہ سلمان تاثیر کے قتل کے لئے انصاف یقینی بنانے کے لئے ایک اور زندگی لینا کوئی متبادل نہیں اور پاکستان کو چاہیے کہ سزائے موت کے خاتمے کی جانب پہلا قدم اٹھاتے ہوئے فوری طور پر پھانسی کے احکامات پر مہلت جاری کی جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ ایشیاریجنل آفس ڈائریکٹر چمپاپٹیل نے مزید کہا کہ سزائے موت ہمیشہ سے جرم کی نوعیت اور صورتحال کو دیکھے بغیر انسانی حقوق کی خلاف ورزی رہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی