رینجرز اور پولیس کی کارروائی: تھانہ ڈیفنس میں تعینات کانسٹیبل کے گھر سے 6بھارتی پاسپورٹ اور 2 سمیں برآمد

رینجرز اور پولیس کی کارروائی: تھانہ ڈیفنس میں تعینات کانسٹیبل کے گھر سے ...
رینجرز اور پولیس کی کارروائی: تھانہ ڈیفنس میں تعینات کانسٹیبل کے گھر سے 6بھارتی پاسپورٹ اور 2 سمیں برآمد

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) باٹا پور پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کے گھر پر چھاپہ مار ا جس کے دوران بھارتی ویزے لگے 6 پاسپورٹ اور 2 بھارتی سمیں برآمد کر گئی ہیں۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق کانسٹیبل ندیم تھانہ ڈیفنس بی میں انویسٹی گیشن برانچ میں تعینات ہے جو منشیات اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔ چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے 21 پاکستانی سمیں اور ہیروئن بھی برآمد ہوئی ہے تاہم ملزم ندیم چھاپے سے قبل ہی فرار ہو چکا تھا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : لاہور