پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس : کارکنوں کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت مقدمات ختم کروائے: نعیم الحق

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس : کارکنوں کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا ...
پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس : کارکنوں کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت مقدمات ختم کروائے: نعیم الحق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،  کارکنوں پر دہشت گردی کےمقدمات درج کرنا نا انصافی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کے حوالے سےبات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگلی سماعت پر چیئرمین عمران خان بھی عدالت پیش ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمارے کارکنوں پر درج مقدمات ختم کروائے ، جو ملزمان پیش ہو رہے ہیں انکا ٹرائل جلد آگے بڑھایا جائے۔ ” عدالت سے درخواست ہے کہ کیس کاٹرائل جلدسے جلدمکمل کیاجائے“۔ نعیم الحق نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان کاالگ الگ ٹرائل کروانے کیلئے درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

مزید : قومی