سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر

سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر
سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا ہے جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب نے سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ بدر جمیل میندھرو اور اس کے ساتھیوں کیخلاف دائر ریفرنس میں کہا ہے کہ بدر جمیل میندھرو نے اپنے ساتھیوں شہباز سومرو،فاروق اور فہیم الدین کے ساتھ مل کر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فنڈز خورد برد کیے ہیں۔ ملزمان شہباز سومر اور بدر جمیل میندھرو ضمانت پر ہیں جبکہ ملزم کے دو ساتھی فاروق اور فہیم الدین مفرور ہیں ۔ احتساب عدالت نے نیب ریفرنس منظور کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

مزید : کراچی