دادا یا نانا بننے کا بہت بڑا فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا `

دادا یا نانا بننے کا بہت بڑا فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا `
 دادا یا نانا بننے کا بہت بڑا فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا `

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوزڈیسک)پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں انسان کو بہت اچھے لگتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ کھیل کر خوش ہوتا ہے لیکن اب ماہرین نے ایک اور بہت بڑا فائدہ بھی بتادیا ہے۔

سینٹ لوئس یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انجیلا سینفورڈ کاکہنا ہے کہ دادا یا نانا بننے سے آپ بہت خوش رہتے ہیں اور ذہنی تناﺅپیدا نہیں ہوتا۔اس کا کہنا ہے کہ معصوم بچے بوڑھے لوگوں کا موڈ بہتر کرتے ہیں جس کی وجہ سے بوڑھوں کو زندگی کی طرف لوٹنے اور خوش رہنے میں مدد ملتی ہے۔موجودہ دورمیں لوگوں کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے بوڑھے لوگ تنہائی کا شکار ہوجاتے ہیں اور زندگی سے ان کا تعلق ٹوٹنے لگتا ہے لیکن ایسے میں بچے انہیں وقت دیتے ہیں اور انہیں زندگی کی طرف لوٹنے میں مدد دینے کے ساتھ ان کا موڈ بھی خوشگوار بناتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئےیہاں کلک کریں۔ ‎

اسی طرح جب بوڑھے افراد بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو انہیں ایک طرح کی ورزش کرنے کوملتی ہے اور وہ فٹ رہتے ہیں۔ڈاکٹرانجیلا کا کہنا ہے کہ بڑھاپے میںاکثر لوگ مختلف طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ ورزش یا چہل قدمی سے اجتناب ہے لیکن جب وہ بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو بڑھاپے کی بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔اسی طرح بچوں کے ساتھ کھیلنے سے بوڑھے افراد کو کھانا ہضم کرنے میں کافی مدد ملتی ہے اور ان کامعدہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس