” وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا “ کوہلی گلو کار بھی بن گئے

” وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا “ کوہلی گلو کار بھی بن گئے
” وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا “ کوہلی گلو کار بھی بن گئے

  

ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ایشیا کپ میں شریک اپنی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران  ویرات کوہلی کا وہ پہلو بھی سامنے آگیا جو کسی کو معلوم نہیں تھا اور اُنہوں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر رنگین بنا دیا۔

پاکستان ٹیم کے خلاف کامیابی کے بد تمام بھارتی پلیئرز ہواﺅں میں اڑ رہے ہیں اور کوہلی بھی ان سے الگ نہیں ، وہ ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن میں ہونیوالی تقریب میں کافی اچھے موڈ میں تھے، انھوں نے اسٹیج سنبھالا اور لتا کا مشہور گانا ’ جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا ‘ سنایا۔ ان کی اس دوران یوراج سنگھ نے ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئربھی کیا جبکہ ویڈیو بنانے پر کوہلی نے یووراج کا شکریہ اداکیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان دنوں بالی ووڈاداکارہ انوشکاشرما اور ویرات کوہلی کے بریک اپ کی خبریں گرم ہیں اور اطلاعا ت ہیں کہ صلح کیلئے کوہلی سابق دوست انوشکا کے بھائی کی خدمات بھی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید : کھیل