ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ , نیپرا نے بجلی 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ , نیپرا نے بجلی 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی کر دی
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ , نیپرا نے بجلی 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے, یہ کمی جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئند ہ ماہ صارفین کے بلوں میں ہو گا تاہم کے الیکٹرک کے صارفین اس کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 25ارب کا ریلیف ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی پیداواری لاگت کم ہو گئی ہے جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین پر قیمتوں میں کمی کااطلاق نہیں ہوگا۔

مزید : بزنس