مسلمان آخری جنگ کیلئے تیار ہو جائیں ، بی جے پی کی دھمکی
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بی جے پی کی ذیلی ہندو انتہا ءپسند تنظیم سنگھ پر یوار نے مسلمانوں کو بدروح قرار دیتے ہوئے حتمی جنگ کی دھمکی دیدی ہے۔ یہ دھمکی یشداہندو پر یشدور کر ارون مہر کی ہلاکت کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی اجلاس کے دوران دی گئی جس میں بھارتی وزیر مملکت اور بی جے پی کے آگرہ سے رکن پارلیمنٹ رام شنکر کیتھیریہ، جنرل سیکرٹری ویشوا ہند پر یشند سریندرا جین، بجرنگ دل رہنماﺅں اور بی جے پی کے فتح پور سیکری سے ممبر پارلیمنٹ بابو لال اور دیگر مقامی رہنماﺅں نے شرکت کی۔ ارون مہر کومبینہ طورپر بعض مسلمانون نوجوانوں نے قتل کر دیا تھا۔ ان رہنماﺅں نے ہندوﺅں پر زور دیا کہ وہ مسلمان راکھشسوں کو تباہ برباد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ارون کی ہلاکت کے 13 دن پورے ہونے سے پہلے اس کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ وی ایچ پی کے ضلعی سیکرٹری اشوک لاوانا نے کہا کہ ارون کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے انسانی کھوپڑیاں پیش کی جاسکتی ہیں۔ بی جے پی کے مقامی رہنما جگن پر سادنے ہندوﺅں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں الیکشن 2017 ءمیں ہونگے جس کیلئے آپ کو ہتھیار اٹھانے ، گولیاں چلانے اور چاقو چلانے کیلئے تیار رہنا ہو گا آپ کو اپنی قوت دکھانی ہو گی۔ اس موقع پر پانچ ہزار افراد کے مجمے نے جس ہندو کا خون نہ کھولے وہ وہ خون نہیں پانی ہے ، کے نعرے بھی لگائے۔