موسم بہار کی آمد کی خوشی ، استاد نے 20 شاگردوں کو گنجا کردیا

موسم بہار کی آمد کی خوشی ، استاد نے 20 شاگردوں کو گنجا کردیا
موسم بہار کی آمد کی خوشی ، استاد نے 20 شاگردوں کو گنجا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم بہار کی آمد کی خوشی میں استاد نے قلم کی بجائے استرا اٹھا کر 20 شاگردوں کو گنجا کردیا۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق روہڑی کے علاقے میں ایک سکول کے استاد نے بہار کا موسم آنے کی خوشی میں شاگردوں کو گنجا کردیا ۔ استاد کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہتری کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ بہار کے موسم میں ہر طرف ہریالی ہوتی ہے اور جیسے درختوں کو نئی زندگی اور خوبصورتی ملتی ہے اسی طرح گنجا کرنے سے بچوں کے بال بھی بہتر طور پر دوبارہ پیدا ہوں گے۔
دوسری طرف بچوں نے اپنا گنجاپن چھپانے کیلئے سروں پر رومال اور ٹوپیاں لینا شروع کردی ہیں، طلبا کا کہنا ہے کہ گنجا ہونے کی وجہ سے انہیںہر طرف سے مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور شرمندگی کی وجہ سے وہ سکول بھی نہیں جاسکتے ۔
بچوں کو ” سر منڈاتے ہی اولے پڑے “ کی کہاوت کا بھی عنقریب سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ جمعرات کی آمد آمد ہے اور دوست احباب ” ٹھونگے “ مارنے کیلئے ہاتھوں کو تیز کررہے ہیں۔

مزید :

سکھر -