مہمند ایجنسی: تحصیلدار کی گاڑی پر بم حملہ، اے این ایف کے 2اہلکار شہید، تحصیلدار زخمی

مہمند ایجنسی: تحصیلدار کی گاڑی پر بم حملہ، اے این ایف کے 2اہلکار شہید، ...
مہمند ایجنسی: تحصیلدار کی گاڑی پر بم حملہ، اے این ایف کے 2اہلکار شہید، تحصیلدار زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مہمند ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں تحصیلدار کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اے این ایف کے دو اہلکارشہید ہو گئے جبکہ تحصیلدار سمیت 3 افراد زخمی ہیں۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق حملہ سنگر کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس میں مقامی تحصیلدار کی گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم حملے سے اے این ایف کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تحصیلدار سمیت 3 افراد زخمی ہیں ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیاہے۔

مزید : مہمند