ثمینہ خاور حیات نا اہلی کیس ، سپریم کورٹ نے تعلیمی ادارے میں رجسٹریشن اور حاضریوں کاریکارڈ طلب کرلیا

ثمینہ خاور حیات نا اہلی کیس ، سپریم کورٹ نے تعلیمی ادارے میں رجسٹریشن اور ...
ثمینہ خاور حیات نا اہلی کیس ، سپریم کورٹ نے تعلیمی ادارے میں رجسٹریشن اور حاضریوں کاریکارڈ طلب کرلیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات کی نا اہلی کے کیس میں تعلیمی ادارے میں رجسٹریشن اور حاضریوں کاریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات کی نااہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت ثمینہ خاور حیات نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ سابق چیف جسٹس نے جعلی ڈگری پر مجھے نااہل قرار دیا تھا لیکن ٹرائل کورٹ نے مجھے جعلی ڈگری کیس میں بری کردیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے میری تعلیمی اسناد کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں واپس بحال کیا جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے تعلیمی ادارے میں رجسٹریشن اور حاضریوں کاریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید : اسلام آباد