ڈیزل بسوں کے کرائے میں 6.16 اور پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے میں 12 فیصد کمی کا اعلان

ڈیزل بسوں کے کرائے میں 6.16 اور پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے میں 12 فیصد ...
ڈیزل بسوں کے کرائے میں 6.16 اور پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے میں 12 فیصد کمی کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کرایوں میں کمی کا معاملہ طے پا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں 6.16 فیصد کمی کردی گئی ہے جبکہ پٹرول پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 12 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن اور پنجاب حکومت کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کے حوالے سے مذاکرات ہوئے جن میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال یاسین اور ٹرانسپورٹرز شامل ہوئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ڈیزل پر چلنے والے بسوں کے کرائے میں 6.16 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا جبکہ پٹرول پر چلنے والی اندرون اوربیرون شہر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 12 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اے سی بسوں کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال یاسین کا کہنا تھ اکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ٹرک اونرز سے مذاکرات جاری ہیں اور ان کے کرائے میں بھی کمی ہو گی ۔

آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشد نیازی کا کہنا تھا کہ اے سی اور دیگرشہروں کیلئے چلنے والی بسوں کاکرایہ کم کیاگیا ہے ، کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور نئی فہرستیں آج ہی ٹرانسپورٹ اڈوں پر آویزاں کر دی جائیں گی ۔

مزید : بزنس