حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، رواں سال 42پلے گراونڈتعمیر کئے جائیں گے: پرویز خٹک

حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، رواں سال 42پلے گراونڈتعمیر کئے جائیں گے: ...
حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، رواں سال 42پلے گراونڈتعمیر کئے جائیں گے: پرویز خٹک

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم ، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہی ہے تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے۔

پشاور میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر ان کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت جون2016تک42پلے گراونڈتعمیر کرے گی جن پر4 ارب روپے لاگت آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے زرےعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے گا،بنوں اور کوہاٹ میں ہاکی آسٹرو ٹرف کی بھی منظوری دی ہے جبکہ ایبٹ آباد میں اسپورٹس جمنازیم کیلئے20کروڑ20لاکھ روپے منظور ہو چکے ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے بھی70کروڑروپے منظور کیے ہیں۔ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 42 یونیورسٹیوں کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ چیمپئن شپ کے دوران مردوں کے 26 اور خواتین کے 21 کھیل کھیلے جارہے ہیں جبکہ

مزید : پشاور