پشاور اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پشاور اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
پشاور اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر پشاور اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے دفتروں اور گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 110 کلومیٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں