ورلڈ ٹی 20 پاک بھارت میچ ،وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش نےمیچ دوسری ریاست میں منتقل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا

ورلڈ ٹی 20 پاک بھارت میچ ،وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش نےمیچ دوسری ریاست میں منتقل ...
ورلڈ ٹی 20 پاک بھارت میچ ،وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش نےمیچ دوسری ریاست میں منتقل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا

  

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 میں پاک بھارت میچ کھٹائی میں پڑگیا، وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش نے میچ کسی اور ریاست میں منتقل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 19 مارچ کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں رکھا گیا تھا ۔ دھرم شالہ ایک پہاڑی مقام ہے جس کی وجہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے ممبر انوراگ ٹھاکر نے یہاں میچ رکھوایا تھا تاہم ہماچل پردیش میں حکومت کانگریس کی ہے جس کی وجہ سے دونوں پارٹیوں میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے پوائنٹ سکورنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش ویر بہادرا سنگھ پہلے ہی پاک بھارت میچ کے حوالے سے آئیں بائیں شائیں سے کام لے رہے تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے انہوں نے میچ کسی اور ریاست میں منتقل کرنے کے حوالے سے بیانات دینے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا تاہم اب انہوں نے بھارتی وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے جذبات بھڑکے ہوئے ہیں پاکستانی ٹیم اور پاک بھارت میچ کیلئے سکیورٹی نہیں دے سکتے اس کے علاوہ دھرم شالہ ایک پہاڑی مقام ہے جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو جہازوں کی ٹکٹوں اور ہوٹلوں کی بکنگ کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے لہٰذا میچ کسی دوسری ریاست میں کرایا جائے۔

مزید : ورلڈ T20