متحدہ عرب امارات میں پاکستانی جاسوس خاتون کو سزا ہوگئی

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی جاسوس خاتون کو سزا ہوگئی
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی جاسوس خاتون کو سزا ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرونی ممالک کے لیے جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر متحدہ عرب امارات کی عدالت عظمیٰ نے پاکستانی خاتون کو چھ ماہ قید کی سزاسنادی اور سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدری کا حکم بھی دیدیا، خاتون کی شناخت 33سالہ عائشہ فاروق محمد خان کے نام سے ظاہرکی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون پر اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی’DU‘ کی خفیہ معلومات دوغیرملکی باشندوں کو دینے کا الزام ثابت ہوا۔عدالت نے چارملزمان پر دہشتگردتنظیموں کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں شہادتیں بھی ریکارڈ کیں ۔ عدالت نے وکیل صفائی کی درخواست پر ملزمان کا موقف سننے کیلئے سماعت 21مارچ تک ملتوی کردی اور اس موقع پر وکیل صفائی کے دلائل سنے جائیں گے ۔

مزید : جرم و انصاف