ثاقبہ قتل کیس، عدالت نے نامزد کالج پرنسپل اور کلرک کی عبوری ضمانت منظور کر لی

ثاقبہ قتل کیس، عدالت نے نامزد کالج پرنسپل اور کلرک کی عبوری ضمانت منظور کر لی
ثاقبہ قتل کیس، عدالت نے نامزد کالج پرنسپل اور کلرک کی عبوری ضمانت منظور کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں پرنسپل کے رویے سے تنگ آکر خودکشی کرنے والی طالبہ ثاقبہ کاکڑ کے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد گرلز کالج مسلم باغ کے پرنسپل اور کلرک کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے۔ 

میڈ یا رپورٹس کے مطابق کالج کے پرنسپل عابد غوث اور کلرک محمود نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 50پچاس ہزار کے مچلکوں پر 15 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔خودکشی سے متعلق کیس میں طالبہ کے لواحقین نے پرنسپل اورکلرک کونامزد کیاتھا۔ سترہ سالہ طالبہ ثاقبہ کاکڑ نے مبینہ طور پر پرنسپل کی جانب سے داخلہ فارم مسترد کرنے پر خودکشی کر لی تھی۔

مزید :

کوئٹہ -