نیب نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف 10 ارب روپے کے ایل پی جی سکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف 10 ارب روپے کے ایل پی جی سکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب بورڈ نے 19 فروری کو ڈاکٹر عاصم کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی جس کے بعد آج (منگل) نیب نے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کو خط لکھا ہے جس میں ریکارڈ اور افسران کو طلب کیا گیا ہے اس کے علاوہ نیب نے سیکرٹری او جی ڈی سی ایل احمد حیات کو بھی طلب کیا ہے۔ نیب نے ابتدائی انکوائری کی تفصیلات، جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سے معاہدوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں جبکہ 2011 سے کے پی ڈی فیلڈ سے ایل پی جی نکالنے کا ریکارڈ بھی طلب کی ہیں۔