ثاقبہ خودکشی معاملہ، حکومت نے انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا، 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

ثاقبہ خودکشی معاملہ، حکومت نے انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا، 30 دن ...
ثاقبہ خودکشی معاملہ، حکومت نے انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا، 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت بلوچستان نے مسلم باغ گرلز کالج کی طالبہ ثاقبہ خود کشی سے متعلق معاملے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ثاقبہ کے اہل خانہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم جوڈیشل کمیشن طالبہ کی خودکشی کرنے کے حالات سے متعلق تحقیقات کرے گا اور جوڈیشل کمیشن معاملے کی رپورٹ 30 دن میں جمع کرائےگا۔ اس کے علاوہ کمیشن واقعہ میں محکمہ تعلیم کے افسر،عملے سے متعلق انتظامی ذمے داری کاتعین بھی کریگااور کمیشن کالجوں میں داخلوں ،حاضری ، ڈسپلن میں بہتری سے متعلق سفارشات بھی دے گا۔

مزید : کوئٹہ