پچز کو خراب کارکردگی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، اظہر محمود

پچز کو خراب کارکردگی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، اظہر محمود
پچز کو خراب کارکردگی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، اظہر محمود

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ پچز کو خراب کارکردگی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا آخری اوورز میں بولروں کو فیلڈ پلیسنگ سکھانے کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ محمد عامرورلڈ کلاس بولرہے وہ پچ کی وجہ سے نہیں اپنی صلاحیتوں سے وکٹیں لے رہا ہے بنگلہ دیش میں وکٹیں فاسٹ بولروں کیلئے مددگارہیں جس کی وجہ سے  بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔ یو اے ای کیخلاف جیت سے مورال بلند ہوا ہے جس کا آئندہ میچز پر فرق پڑے گا۔

مزید : کھیل