سراج الحق کی ممتازقادری کی نمازجنازہ میں شرکت ، جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان

سراج الحق کی ممتازقادری کی نمازجنازہ میں شرکت ، جماعت اسلامی کا احتجاج کا ...
سراج الحق کی ممتازقادری کی نمازجنازہ میں شرکت ، جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق بھی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے لیاقت باغ پہنچ گئے اور ہرفورم پر آواز بلندکرنے، احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق کارکنان کے ہمراہ لیاقت باغ پہنچے جبکہ پیر کو بھی اُنہوں نے پشاور میں ممتاز قادری کے ہونیوالے غائبانہ نمازجنازہ کی امامت کرائی ۔

سراج الحق نے ممتازقادری کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کیس کوفقط قانونی سمجھنا غلط ہے ، بہت سے ایسے شکوک و شبہات ہیں جو غور طلب ہیں،ممتازقادری کی سزا پر عمل درآمد پاکستانی عوام اور ان کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہیں ۔اُنہوں نے اعلان کیاکہ جمعہ تک ابتدائی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، جمعہ کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔

سوالات کے جواب میں سراج الحق کاکہناتھاکہ حکومت کو مستعفی ہوجاناچاہیے ، یہ کسی ایک فرقے کامسئلہ نہیں، جماعت اسلامی ہرفورم پر اس غلط فیصلے کیخلاف آواز بلند کرے گی ۔

مزید : راولپنڈی