وزیر اعظم سے خیبر پختونخواہ کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات،صوبائی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے خیبر پختونخواہ کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات،صوبائی ...
وزیر اعظم سے خیبر پختونخواہ کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات،صوبائی امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے خیبر پختونخواہ کے نامزد گورنر ا اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماﺅں نے صوبائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر نامزد کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر نواز شریف نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا فاٹا اور کے پی کے کی ترقی اور خوشخالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہے۔آئی ڈی پیز کی باعزت گھروں کو واپسی چاہتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں