بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہے: چیئرمین پی سی بی

بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہے: چیئرمین پی سی بی
بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہے: چیئرمین پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بتایاہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے پر تیار ہے لیکن وہ یہ نہیں بتاسکتے کہ سیریز کب اور کہاں ہوں ہوگی۔
بنگلہ دیش سے واپسی پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہریار خان نے بتایاکہ کراچی اور لاہور میں میچ کرانے کی منصوبہ بند ی کررہے ہیں ، بنگلہ دیش نے پاکستان آکر کھیلنے پر اتفاق کیاہے جبکہ پاکستانی ٹیم ورلڈٹی 20میں شرکت کیلئے بھی بھارت جائے گی تاہم قومی کرکٹ ٹیم کی حفاظت کی ذمہ داری بھارتی حکومت کی ہے ۔ جب 2004ءاور2006ءمیں بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو اُنہیں فول پروف سیکیورٹی دی گئی تھی اور امیدہے کہ پاکستانی ٹیم کیلئے بھی ایسا ہی کیاجائے گا۔

مزید :

کھیل -