ممتازقادری کی پھانسی کے بعد احتجاج ، پرویز رشید کو ایئرپورٹ ہی مظاہرین نے جوتادے مارا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید مظاہرین کے نرغے میں آگئے اور احتجاجی نعروں کا سامنا کرنے کے بعد مظاہرین نے جوتاکلب کا ممبر بنادیاتاہم وہ اس سلسلے میں خوش قسمت ثابت ہوئے اور اپنا سرنیچے کر لیا جس کے نتیجے میں جوتا سامنے موجود شیشے پر جالگاجس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے پرویز رشید کو اپنے حصار میں لے لیا۔ اس کے بعد پرویز رشید اپنی پرواز کا انتظا رکرنے کیلئے بیٹھ گئے جبکہ مظاہرین میں سے بزرگ شہریوں نے لوگوں کو ایک طرف کرکے پرویزرشید کو ایک مرتبہ پھرجوتادکھا اور کہاکہ احترام سے پیش آتے ہیں ۔