گوشت خور ڈاکوؤں کی پانچویں واردات، نقدی کے ساتھ رانیں اور چانپیں بھی لے اڑے

گوشت خور ڈاکوؤں کی پانچویں واردات، نقدی کے ساتھ رانیں اور چانپیں بھی لے اڑے
گوشت خور ڈاکوؤں کی پانچویں واردات، نقدی کے ساتھ رانیں اور چانپیں بھی لے اڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں گزشتہ کئی دنوں سے گوشت خور ڈاکوؤں نے قصائیوں کا جینا حرام کررکھا ہے لیکن پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، انہی گوشت خور ڈاکوؤں نے ایک بار پھر سولجر بازار میں ایک گوشت کی دکان کو نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گوشت خور ڈاکووں نے دن دیہاڑے کراچی کے سولجر بازار میں ایک گوشت کی دکان پر ڈاکہ مارا اور عملہ اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے جبکہ پولیس حسب روایت ڈاکووں کے جانے کے بعد ہی پہنچی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانچویں دفعہ گوشت کی دکان کو لوٹا گیا ہے اور یہ وہی ڈاکو ہیں جنہوں نے پہلے بھی شہر بھر میں لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ ڈکیتی کے دوران ڈاکو 20 ہزار روپے کی نقدی کے علاوہ دکان میں موجود گوشت کی کافی مقدار بھی اٹھا کر لے گئے۔

مزید :

کراچی -