پریتی زنٹا بالآخر شادی کے بندھن میں بند ھ گئیں

پریتی زنٹا بالآخر شادی کے بندھن میں بند ھ گئیں
پریتی زنٹا بالآخر شادی کے بندھن میں بند ھ گئیں

  

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل ’ پریتی زنٹا‘نے بالآخر اپنے امریکی دوست جینی گڈ اینف سے شادی کرلی ہے ۔ شادی کی یہ چھوٹی سی تقریب لاس اینجلس میں ہوئی جس میں پریتی زنٹا کے قریبی دوست سسانے خان اور سریلی گویل نے بھی شرکت کی ۔

بتایاگیاہے کہ ’دل سے‘ کی اداکارہ بھارت واپس آکر دوستوں کیلئے ایک اعلیٰ تقریب منعقد کرنے کی منصوبہ بند ی کررہی ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی شادی کی تصویریں نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی آمدنی فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب بھی پریتی زنٹا سے شادی کے بارے میں سوال کیاگیاتووہ ہمیشہ انکار ہی کرتی رہیں ۔

مزید : تفریح