پشاور: پی ٹی آئی ایم این اے کے حجرے میں سلنڈ ر دھماکہ، 1شخص زخمی

پشاور: پی ٹی آئی ایم این اے کے حجرے میں سلنڈ ر دھماکہ، 1شخص زخمی
پشاور: پی ٹی آئی ایم این اے کے حجرے میں سلنڈ ر دھماکہ، 1شخص زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 3 پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ساجد نواز خان کے حجرے میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی ساجد نواز خان کے حجرے میںگیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہو گیا تاہم ساجد نواز اس وقت حجرے میں موجود نہیں تھے۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو کو طلب کر لیا گیا جس نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزید : پشاور