صلالہ سے دبئی آتے ہوئے مسافر بس کو حادثہ، 2پاکستانیوں سمیت 18 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

صلالہ سے دبئی آتے ہوئے مسافر بس کو حادثہ، 2پاکستانیوں سمیت 18 افرادجاں بحق ...
صلالہ سے دبئی آتے ہوئے مسافر بس کو حادثہ، 2پاکستانیوں سمیت 18 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

  

مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک)عمان کے شہر صلالہ سے دبئی آتے ہوئے مسافر بس کو حادثہ پیش آنے سے 2 پاکستانیوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 14 زخمی ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تمام افراد سیرو تفریح کیلئے عمان کے پر فضا مقام صلالہ گئے تھے تاہم واپسی پر بس کو حادثہ پیش آگیا۔خبر میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق6افراد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے اور زخمیوں کو عبریہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے. تاحالحادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

مزید : بین الاقوامی