قائمہ کمیٹی برائے قانون کا قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بڑھانے پر اتفاق

قائمہ کمیٹی برائے قانون کا قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص ...
قائمہ کمیٹی برائے قانون کا قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بڑھانے پر اتفاق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 5مخصوص نشستیں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی نے سندھ اور پنجاب اسمبلی میں 2،2 نشستیں بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ کمیٹی نے کے پی کے اور بلوچستان اسمبلیوں میں اقلیتوں کی ایک ایک نشست بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں