کے پی کے: تاجروں کو بھتے کیلئے کالز افغانستان سے آتی ہیں ، آئی جی نے وفاق کو مراسلہ ارسال کر دیا

کے پی کے: تاجروں کو بھتے کیلئے کالز افغانستان سے آتی ہیں ، آئی جی نے وفاق کو ...
کے پی کے: تاجروں کو بھتے کیلئے کالز افغانستان سے آتی ہیں ، آئی جی نے وفاق کو مراسلہ ارسال کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ میں تاجروں کو بھتہ ادا کرنے کیلئے افغانستان سے موصول ہونے والی فون کالز کے معاملے پر آئی جی کے پی کے نے وفاق کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

خبر کے مطابق اآئی جی خیبر پختونخواہ نے فون کالز کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں تاجروں کو بھتے کےلئے کالز افغانستان سے آرہی ہیں لہذا فغانستان سے موصول ہونے والی کالز کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھتا خوری میں ملوث گروہ افغانستان سے نیٹ ورک چلارہے ہیں اوربھتہ خوری کیلئے 98 فیصد کالز افغانستان سے آرہی ہیں۔

مزید :

پشاور -